ملازمین کی ہڑتال ختم صفائی شروع

تنخواہ جاری، سینی ٹیشن ملازمین کی ہڑتال ختم،آج سے صفائی آپریشن شروع

ویب ڈیسک: پشاور میں سینی ٹیشن کمپنی ملازمین نے ہڑتال ختم کردی کمپنی نے تنخواہیں جاری کرنے کا وعدہ کردیا ہے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ہے آج سے آپریشن شروع کردیا جائیگا پشاور میںجمعرات سے شروع ہونیوالی میونسپل ملازمین کی ہڑتال 5روز تک جاری رہی جس کے باعث پشاور میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں کئی روز سے کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث مختلف مقامات پر تعفن پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جبکہ مچھروں کی بھی بہتات ہوگئی ہے پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈبلیو ایس ایس پی کے بڑے بڑے کوڑا دان کچرے سے بھر گئے ہیں جبکہ کوڑا دانوں کے باہر بھی کچرا پڑا ہوا ہے
گھروں کے سامنے اور گلیوں سے بھی کچرا اٹھانے کا آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے گلیوں میں جگہ جگہ کچرا پڑا ہوا ہے کئی شہریوں نے ایک بار پھر کچرا آبی گزرگاہوں میں پھینکنا شروع کردیا ہے جس کے باعث آبی گزرگاہیں بھی آلودہ ہوگئی ہیں سینی ٹیشن کمپنی پشاور نے پیر کے روز تنخواہیں جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے یونین کے چیئرمین ریاض خان نے کہا کہ 20 کروڑ روپے کا چیک دیاگیا ہے اور بینک میں جمع کر دیا آج ملازمین کو تنخواہیں مل جائیگی۔ وزیر بلدیات سانول نزیر نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے جتنے مسائل ہیں ان تمام مسائل کو ختم کرنے میں ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس