لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہورہا ہے، عمران کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کارکنوں سے خطاب میں پشاور کی تنظیم پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں عمران خان کو زمان پارک میں کارکنوں سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پشاور مجھے کمزور نظر آرہا ہے، لگتا ہے پشاور میں جنون ختم ہورہا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہناتھاکہ رمضان کا مہینہ ہے اس لیے کارکنوں کی تعدادمیں شایدکوئی کوتاہی ہوئی ہو، اگلی بار یہ کمی نہیں آئے گی، پشاور نے ہمیشہ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون