خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی حکومت کی آئینی مدت منگل کو ختم ہوگئی ہے۔ بعض ماہرین آئین کے مطابق

خیبرپختونخوامیں نگراں حکومت کی90روزہ آئینی مدت مکمل

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی حکومت کی آئینی مدت منگل کو ختم ہوگئی ہے۔ بعض ماہرین آئین کے مطابق نگران حکومت کے اقدامات آئین اور قانون کے خلاف ہوں گے اور ان کو کسی بھی عدالتی فورم پر چیلنج کیا جاسکے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل ہونے کے بعد 90روز کے لئے نگران صوبائی حکومت کا سیٹ اپ تشکیل دیا گیا تھا۔
جس کے تحت نگران صوبائی حکومت نے انتخابات کروانا تھے لیکن صوبے میں سکیورٹی صورتحال کے باعث الیکشن سے انکار کیا گیا ہے۔18جنوری کو صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئینی طورپر90 روزمکمل ہو گئے ۔90 روز کے اندر آئین کے مطابق انتخابات کرانا تھے تاہم گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو 8اکتوبر کی تاریخ دی گئی اس لئے آئینی مدت ختم ہو گئی
سابق سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے مطابق نگران صوبائی حکومت کا آئینی کردار ختم ہو جائے گا تاہم اس ضمن میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا جبکہ صوبائی نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیال کے مطابق نگراں حکومت عام انتخابات کے انعقاد تک موجود رہے گی صوبے میں پرامن انتخابات کرانا ہمارا عزم ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے انٹرپرینیور بننے کو ترجیح دیں، بیرسٹر سیف