سونا 8 ہزار روپے فی تولہ سستا

پشاور، 2 روز میں سونا 8 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: پشاور میں دو روز کے دوران سونے قیمتوں میں 7سے 8ہزار روپے فی تولہ کمی آئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں سونے کی قیمتوں میں غیر یقینی برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے پشاور میں گزشتہ روز 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 27ہزار روپے تک گر گئی جو دو روز قبل اس کی قیمت 2لاکھ 35ہزار روپے تھی جبکہ 10روز قبل اس کی قیمت 2لاکھ 42ہزار روپے تھی صرف دو روز میں قیمت 8ہزار جبکہ 10روز میں 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 15ہزار روپے کی کمی آئی ہے
اسی طرح 21قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے جو دو روز قبل 2لاکھ 25ہزار روپے میں خریدی جا رہی تھی پشاور میں سونے کا کاروبار کرنیوالوں کے مطابق سونے کی قیمت میں غیر یقینی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا تجارت کیلئے امریکی ڈالر کااستعمال نہ کرنا ہے جس سے ملک میں ڈالر مستحکم ہوا ہے اور ملک میں سونے کی قیمت بھی کمی آئی ہے جیولرز کے مطابق روس کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت بڑھنے سے سونے کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ سونے کی قیمت میں غیر یقینی آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل