CM KPK Mehmood Khan

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا میجر محمد اصغر کے وفات پر اظہار افسوس

پشاور : وزیر اعلی کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام، شہید میجر محمد اصغر نے کورونا وائرس کی روک تھام میں صف اوّل کا کردار ادا کیا، میجر اصغر کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،میجر اصغر زندگیاں بچاتے ہوئے خود کورونا وائرس کا شکار ہوا، دھرتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر میجر اصغر کو سلام پیش کرتے ہیں، میجر اصغر طورخم بارڈر پر اسکرینگ کے فرائض سنبھالے تھے، دعا ہے کہ اللہ تعالی میجر اصغر کو اعلی مقام عطا فرمائیں،وزیر اعلی محمود خان

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی
مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

وزیر اعلی محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر مصیبت میں پاک فوج کے جوانوں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا