unnamed 24

سینیٹ سیکرٹریٹ نے 3 سینٹرز کو سینٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ کی کیسز سامنے آنے لگے، ذرائع کے مطابق تین سینیٹرز میں بھی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مشتبہ نکل آئی ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 3 سینٹرز کو سینٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا ، تینوں سینٹرز کا ایک مرتبہ پھر دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے گا ذرائع سینٹ سیکرٹریٹ.

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کورونا ٹیسٹ مشتبہ آنے والوں میں سینیٹر عابدہ عظیم ، سینیٹر مولانا عطا الرحمان اور سینیٹر فدا محمد شامل،سینٹ اجلاس میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا، تینوں سینٹرز نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا.

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق