فرد جرم عائد نہ ہوسکی

غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی عدالت میں عدم حاضری کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت میں پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا، اس کے مطابق پرویز الٰہی کو ڈاکٹرز نے آرام کی ہدایت کی ہے، طبیعت سفر کرنے کے قابل نہیں ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ27مارچ کو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔
عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 12 سالہ بچہ جاں حق