پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی

پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں خواتین میں سگریٹ نوشی کی شرح میں ناقابل یقین اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد میں پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے حکام کی جانب سے اس حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سروے کے مطابق 72 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں۔ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کے حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین میں بے چینی اور ڈپریشن میں اضافہ ہوتا ہے اور ساتھ فالج کا خطرہ بھی دگنا ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تولیدی صحت شدید متاثر ہوتی ہے جب کہ بچوں کی پیدائش سے پہلے اموات اور پھیپھڑوں کے کینسر سے مرنے کا خطرہ 20 گنا بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والی خواتین کی ہڈیوں کی کثافت کم ہوتی ہے اور کولہے کے فریکچر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جلسے کی اجازت کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑ شرمناک ہے، بیرسٹر سیف