وباؤں کےمعاملےپرسیاست نہ کی جائے وزیراعظم کاقومی قیادت کو پیغام

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، کابینہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ،اجلاس میں ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو بھی آوَٹ سورس کرنے کے بارے میں بریفنگ.

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اور ممبر بجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری،ارسا کی جانب سے پانی کے بہاوَ کی ٹیلی میٹرک کے ذریعے مانیٹرنگ کی منطوری،صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری.

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات

وزیراعظم نےوفاقی وزیرفیصل واوڈاکی جانب سےکیےگئے اقدامات کوسراہا،بیشتر ارکان نے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا.

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار

اجلاس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کرتے ہوے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم وقت کی اہم ضرورت ہے،وزارت آبی وسائل اس معاملےکومنطقی انجام تک پہنچائے،ٹڈی دل سےنمٹنےکیلئےحکومت پوری طرح مستعد ہے،ہم نےفوری اوربروقت اقدامات شروع کردئیےتھے،وباؤں کےمعاملےپرسیاست نہ کی جائے،وزیراعظم کاقومی قیادت کوپیغام