انتخابی نشان

پی ٹی آئی انتخابی نشان، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے انتخابی نشان بلے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر اپنا حکم امتناع واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس چھن گیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دینگے، راج ٹھاکرے