حماس ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کرنے لگا

ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قیامت ڈھانے والے خود بھی زیر عتاب ہیں۔ حماس کو ٹارگٹ کرنے اور ان کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والے خود نشانے پر ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے اہلکاروں و ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی گروپوں نے الشاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر بڑا حملہ کیا جس کے بعد ان کا جادو چلنے لگا۔ اس حملے میں حماس نے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
اس کے بعد بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے شیخ عجلین محلے میں اسرائیلی آرمی پر ٹینک شکن راکٹ فائر کیے جبکہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان خان یونس کے ارد گرد بھی شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔
ڈرون سے اسرائیلی فوج کی نگرانی کےبعد سے اسرائیلی فوج پر حماس کے حملوں میں تیزی آئی ہے جس سے خود اسرائیلی فوجی بھی خوفزدہ ہیں۔
حماس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مکمل جنگ بندی تک اسرائیل سے قیدیوں کی رہائی پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نیب انکوائری کا بی آر ٹی سے 168ارب ریکوری کا دعویٰ