پشاور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ، لاتوں ور مکوں کی برسات

ویب ڈیسک: اے این پی اور پی ٹی آئی ورکرز آمنے سامنے، پشاور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا۔ پشاور ہائیکورٹ اپنی درخواست کی سماعت کے سلسلے میں آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان پر ہائیکورٹ کی حدود میں تشدد کیا گیا اور ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  عوام پر بوجھ بڑھنے لگا، آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف بڑھانے کا مطالبہ

اے این پی اور پی ٹی آئی کے ورکرز اس موقع پر آمنے سامنے ہوئے اور پشاور ہائیکورٹ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ اس دوران لڑائی میں کئی گملے بھی ٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز کی جانب سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور درخواست گزار فضل محمد خان پر ہائی کورٹ کی حدود میں تشدد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ