سوات، 3 قومی اور 8 صوبائی حلقوں کیلئے 996 پولنگ سٹیشنز قائم

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئے ضلع سوات کے 3 قومی اور 8 صوبائی حلقوں کیلئے 996 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع سوات کے 3 قومی اور 8 صوبائی حلقوں کیلئے 996 پولنگ سٹیشنز قائم ہیں۔ ان پولنگ سٹیشنز میں مردوں کیلئے 244، خواتین کیلئے 232 اور مشترکہ طور پر 520 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پولنگ سٹیشنز میں 3327 پولنگ بوتھ لگائے جائیں گے۔ ان میں مردوں کیلئے 1778 اور خواتین کے 1549 پولنگ بوتھ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 872 ہے جن میں 8 لاکھ 4 ہزار311 مرد اور 6 لاکھ 73 ہزار 561 خواتین ووٹرز ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع سوات میں مجموعی طور پر 996 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں‌رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی