کوہاٹ، پولیس و سیکورٹی اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن، 34 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں سیکورٹی تھریٹ پر پولیس اور سیکورٹی ادارے حرکت میں آ گئے۔ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سہولت کاروں سمیت 34 افراد گرفتار کر لئے گئے۔
یاد رہے کہ کوہاٹ پولیس و دیگر اداروں کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر سیکورٹی تھریٹ کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے متعدد سکول اور سرکاری دفاتر بند کئے گئے۔ جنگل خیل، بلی ٹنگ اور ملحقہ افغان کیمپوں سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔
اس دوران سہولت کاروں سمیت 34 افراد گرفتار کئے گئے ، ان زیر حراست افراد کے قبضے سے 3 پستول، 3 چارجرز اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔
ذرائع کےمطابق مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات دھماکہ: خیبر پختونخوا حکومت سفارتکاروں کی موجودگی سے لاعلم نکلی