پشاور، سی این جی سٹیشنز کل سے کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی سٹیشنز کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ تمام سی این جی سٹیشنز کل 3 فروری کو صبح 6 بجے کھول دیئے جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی سٹیشنز کے بارے میں فیصلہ بارش کی وجہ سے ٹمپریچر میں کمی اور گھریلو صارفین کی ضرورت میں کمی کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ