چور گروہ گرفتار

صوابی:موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث بین الاضلاعی چور گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: صوابی میں موٹرسائیکل چھینے کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی 2 چور گروہ کو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 6 عدد موٹر سائیکلز سمیت 6 عدد سولر شیشے، بیٹریاں اور اوزار بھی برآمدکیا گیا ہے ۔
ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان چوری کے بعد موٹرسائیکل کے چیسس نمبر اور انجن نمبر تبدیل کرکے دوسرے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  چترال، چلم جوشٹ کا تاریخِ تہوار وادی رمبور میں شروع، سیاحوں کا رش