مظاہرنقوی کا جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سابق جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ یہ یکطرفہ کارروائی ہے جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قانون جج کے استعفی دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، صدر نے میرا استعفیٰ تسلیم کر لیا تھا جسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل