انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز، رونالڈو سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے

ویب ڈیسک: فٹ بال گراونڈ میں دھوم مچانے والے پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے۔
ذرائع کےمطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 627 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ اس بھاری تعداد میں فالوورز کے ساتھ رونالڈو سوشل میڈیا پر بھی دیگر تمام سٹارز پر بازی لے گئے۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی