شاہین شاہ آفریدی اجازت لے کر گھر گئے ہیں، پی سی بی

ویب ڈیسک: پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں اور انہوں نے کاکول فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔
قومی پیسر کے کیمپ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے پی سی بی حکام نے ان کی ناراضگی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ باقاعدہ اجازت لے کر کیمپ سے گئے ہیں۔
حکام کے ماطبق شاہین شاہ آفریدی پیر کو راولپنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات