اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے پر ایران نے جوابی کارروائی کر کے ہمت کا مظاہرہ کیا۔ اس سے اسرائیل کو ان کی صلاحیت کا بھی پتہ چلا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوابی حملے سے اسرائیل اور اس کے حمایتی ششدر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے۔

مزید پڑھیں:  طلبہ واپسی،مفت ایئرسروس کے تحت فلائیٹ آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل