افغانستان میں طوفانی بارشیں، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی

ویب ڈیسک: افغانستان میں طوفانی بارشیں زوروں پر ہیں۔ اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی جبکہ 2600 گھروں کو نقصان پہنچا۔
افغانستان کے ترجمان محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ جانان صائق کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشیں حد سے زیادہ ہوئیں جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں گر گئیں جبکہ کچھ راہ چکتے ہوئے زخمی ہوئے ۔ ان واقعات میں 56 شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں شدید حالیہ طوفانی بارشیں تباہی پھیلا گئیں۔ اس دوران افغانستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار