وادی تیراہ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مارٹر گولہ پھتنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئَے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ کے علاقہ ساران سر ایریا میں نامعلوم سمت سے ماٹر گولہ فائر ہوا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ماٹر گولہ پھٹنے سے ساجد نامی نوجوان کا ایک ہاتھ کٹ گیا جس کے بعد وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
یاد رہے کہ واقعے میں عامر و سلیم نامی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان