index 6

خیبرپختونخوا لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 732 پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کردیاگیا

پشاور:سال 2001 سے فعال لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے 732 پراجیکٹ ملازمین کو فارغ کردیاگیا نوٹسزجاری،قبائلی اضلاع میں مزید 118 پراجیکٹس کے 3 ہزار 441 ملازمین کا مستقبل بھی خطرے میں.

ملازمین کے مطابق ملازمین 2001سے 2021تک مختلف پراجیکٹس کا حصہ تھے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹرائبل ایریا کے 33 پراجیکٹس میں 1855 ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے،ضم شدہ اضلاع میں پہلے ہی سے ملازمین کی کمی کا سامناہے ،ملازمین کے فارغ ہونے سے ضم اضلاع میں 280 وٹرنری سہولیات بند ہوجائیں گے، بیشتر ملازمین اوورایج ہیں فارغ ہونے سے مکمل بے روزگار ہوجائیں گے.

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا

ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ لائیواسٹاک،ایگریکلچر،ہیلتھ،پی اینڈ ڈی،منرل،ایف ڈی اے ودیگرمحکموں کے سینکڑوں ملازمین کئی سالوں سے مستقلی کے منتظرہیں، مختلف سرکاری پراجیکٹس میں سالوں سے خدمات سرانجام دینے کا یہ صلہ کیوں دیاجاتاہے،ایک کروڑوں نوکریاں دینے کی دعویدارحکومت لوگوں سے روزگارچھین رہی ہے،سالوں سے سخت حالات میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کوفارغ کرنے کے بجائے مستقل کیا جائے.

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی