Noor Ul Haq Qadri

شام میں حضرت عمربن عبدالعزیزکے مزار کی بے حرمتی پر وزیرمذہبی امورکا شدید غم او غصہ کااظہار

ویب رپورٹ : مذہبی امور کے وزیرنورالحق قادری نے شام کے اپنے ہم منصب محمدعبدالستارAl-Sayyed سے رابطہ کیا اور پاکستان کے عوام کی طرف سے حضرت عمربن عبدالعزیزکے مزار کی بے حرمتی پر افسوس کااظہارکیا۔

نورالحق قادری نے کہاکہ پاکستانی عوام کاشام سے جذباتی لگائو ہے جو پیغمبروں ،اہل بیت ، اُنکے ساتھیوں اورصوفیائے کرام کی سرزمین ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع

شام کے وزیرنے کہاکہ دہشت گردتنظیم Jabhat Al Nusra نے ادلب میں کئی دیگر مزاروں کی بھی بے حرمتی کی ہے کیونکہ شہرطویل عرصے سے اُن کے زیرقبضہ ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں، پینٹا گون

انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت نے مزار کی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیا ہے تاکہ زائرین کے لئے اسے جلدازجلدکھولاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پاکستانی عوام کے جذبات قابل قدر ہیں اورصوفیائے کرام کے مزاروں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔