Screen Shot 2020 06 09 at 3.56.41 PM

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کورونا کمپلیکس میں تیمارداروں کے لئے ویڈیو کالز کی سہولت کی فراہم

پشاور: ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں تیمارداروں کے لئے ویڈیو کالز کی سہولت کی فراہمی،کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کے ساتھ ان کے لواحقین براہ راست ویڈیو کال کے زریعے بات چیت کریں گے.

اس مقصد کے لئے کاونسلنگ روم بنایا گیا ہے جہاں پر لواحقین کو اپنے مریض کی حالت کے بارے میں معلومات دی جاے گی، مریضوں کے لواحقین اسی وقت کورونا وارڈ میں موجود طبی عملے سے بھی براہ راست گفتگو کر سکیں گے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا

تیمارداروں کو ویڈیو کال کی سہولت سے ہسپتال اور طبی عملے کے بارے میں غلط تاثر ختم کرنے میں مدد ملے گی، کورونا کے مریض جب اپنے لواحقین سے بات کریں گے تو ان کو مزید اطمینان ہوگا, زہنی صحت بھی برقرار رہے گی. ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا