667766 3066638 FM updates

ہمیں اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا- وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں سینیر افسران سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے جس طرح تندہی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیا اس کی ستائش ہر سطح پر ہو رہی ہے

کرونا عالمی وبائی چیلنج نے دنیا کو انتہائی تیزی کے ساتھ تبدیل کیا ہے اور مزید تبدیلیاں وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آئیں گی

ہمیں اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں آگے بڑھنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا

آج دنیا بھر میں، بڑے بڑے اہم اجلاس، کانفرنسیں ویڈیو لنک کے ذریعے ہو رہی ہیں ہمیں اپنے آپ کو ڈیجیٹائز کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنا نکتہء نظر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ

ہمیں اس تبدیل ہوتی دنیا کے تیور سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی کو وضع کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے خارجہ پالیسی اہداف کو احسن طریقے سے پایہ ء تکمیل تک پہنچا سکیں

ہمارے سفارت کار، دنیا بھر میں سفارت کاری کے اسرار و رموز میں مہارت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں لیکن ہمیں اپنی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے ملکر کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی

ہمیں اپنے طرز عمل میں تبدیلی لاتے ہوئے، باہمی روابط اور مشاورت کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا تاکہ ہماری کاوشیں جلد اور احسن انداز میں کامیابی سے ہمکنار ہوں

مزید پڑھیں:  پاکستان 21 ویں بار آئی اے ای اےبورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

میں وزارتِ خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے کیلئے، آپ کی طرف سے سامنے آنے والی ہر قابلِ عمل تجویز کو خوش آمدید کہوں گا

وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی کنسلٹیٹو گروپ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس میں تجربہ کار ماہرین کو شامل کیا گیا ہے

کرونا وبا کے دوران، دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے جس طرح سے پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کر رہے ہیں اس کی تعریف ، سوشل میڈیا کے ذریعے مل رہی ہے لوگ ویڈیو پیغامات کے ذریعے وزارت خارجہ اور ہمارے سفرا ء کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں جس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں