NA session coronavirus

کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا- وفاقی وزیر غلام سرور

اسلام آباد :قومی اسمبلی کا اجلاس، وفاقی وزیر غلام سرور کا اظہار خیال، ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے بھی مدد کی۔ طیارہ حادثے میں 97افراد جاں بحق ہوئے۔ 2افرادمعجزانہ طور پر طیارہ حادثے میں زندہ بچ گئے۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ طیارہ حادثہ میں کوئی زندہ بچ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں نسبتاً زیادہ حادثے ہم سب کیلئے باعث ندامت ہیں۔ کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا۔ طیارہ حادثے کی مکمل انکوائری رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ہونیوالے طیارہ حادثات کی انکوائری رپورٹس بھی پیش کی جائینگی۔ ماضی میں سیاسی ناپاک خواہشات پوری کرنے کیلئے جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹ بھرتی کیے گئے۔ ماضی میں پائلٹ جعلی لائنس رکھنے میں بھی ملوث پائے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے جعلی ڈگریوں والوں کی سیاسی بھرتیاں کیں۔ پوری قوم پاکستان ائر فورس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ کورونا کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

مزید پڑھیں:  40ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور، کابینہ اراکین اور بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور کے ہمراہ بلور ہاؤس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں