Screen Shot 2020 06 10 at 3.31.18 PM

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو وزارت داخلہ اور اسکے مختلف محکموں کی گذشتہ بیس ماہ (اگست 2018 تا اپریل 2020) کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس دوران نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا احیا کیا گیا۔ اس حوالے سے ماہرین پر مشتمل چودہ اعلی سطح کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو مختلف امور سے متعلق ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق 175 ممالک کے لیے الیکٹرانک ویزہ متعارف کرایا گیا جس سے پاکستانی ویزے کا حصول نہایت سہل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ملک سے دہشت گری کا مکمل قلع قمع کرنے خصوصا” دہشت گردوں کے مالی وسائل کی روک تھام کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی گئی۔

سمگلنگ کے ناسور سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے جامع پالیسی اور مفصل حکمت عملی مرتب کرکے اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی معیشت اور صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے اس عفریت کی موثر روک تھام کی جا سکے۔

اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے تقریبا 100 ارب روپے مالیت کی 15000 کنال اراضی واگزار کروانے کے لئے تجاوزات کے خلاف ریکارڈ 70 آپریشن کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے ملکی اور قومی مفاد میں دیگر سرکاری اداروں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے، ٹیکس بیس میں اضافے اور ٹیکس وصولی کے معاملات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام میں بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔