ترکی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمہ تیارکر لیا

ویب ڈیسک :ترکی کی حکومت، سیاستدان اور عوام تو کئی سال سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے آئے ہیں اور ترک حکومت کا وادی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی طرح واضح مقف بھی رہا ہے۔تاہم اب پہلی بار ترک موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک گانا جاری کردیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور وادی کشمیر سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوگیا۔انگریزی زبان میں جاری کیے گئے گانے میں مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کی ویڈیوز کو دکھایا گیا ہے۔گانے میں معروف گلوکارہ ڈیلا مائلز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جو حال ہی میں جرمنی کو چھوڑ کر ترکی منتقل ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید