بجلی مزید مہنگی

بجلی مزید 2روپے 56پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا، بجلی 2روپے 56پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اگست کے بلوں میں کی جائینگی۔
قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
دوسری جانب حکومت نے عوام کیلئے بڑا ریلیف تیار کرتے ہوئے 90 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کر لیا جس کے مطابق 90 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرنے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کا قیام بڑا چیلنج،مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا