افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ

افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک: افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت قوم کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن کر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا، اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشد ندیم کی غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اولمپکس میں کامیابی ارشد ندیم کی انتھک محنت، ثابت قدمی اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں کیونکہ باقی تمام کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے، اس لئے ارشد ندیم ہی واحد پاکستانی اتھلیٹ تھے جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔
یاد رہے کہ افواج پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیابی ارشد ندیم کی غیر متزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  9روز بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر کھول دی گئی