مہنگائی میں پھر اضافہ

مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ،23اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

ویب ڈیسک: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ،23اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق پیاز 32.23فیصد ،انڈے 4.28 فیصد، لہسن 3.23فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہو گئی ہے ۔
ملک میں ایک ہفتے کے دوران دال ماش 0.97فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیلے 1.55 فیصد، گندم کا آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔
اعداد و شمر کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔
23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک