ارشد ندیم کو گولڈ میڈل

پیرس اولمپکس:تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ۔
مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب آئفل ٹائفل کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد کی گئی۔
تقریب کے دوران مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا ۔
تقریب کے دوران پاکستانی پرچم بلند کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا ۔
قومی ترانے کے موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی آنکھیں نم تھیں ۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ رات 92.97میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،ارشد ندیم نے 92.97میٹر تھرو کر کے اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں، ارشد ندیم سے قبل آخری بار پاکستان نے 1992 کے اولمپکس میں ہاکی میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا