پشاور میں جنسی زیادتی کے کیسز

پشاور میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ، 17 بچے اغوا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کی رپورٹ کے مطابق 17 بچے اغوا جبکہ 19 قتل کئے گئے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں جنسی زیادتی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے، رواں سال ابتدائی 6 مہینوں میں جنسی زیادتی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے، ان کیسز میں نامزد 44 ملزمان میں سے 36 گرفتار کئے گئے۔
دستاویز کے مطابق رواں سال 19 بچے قتل ہوئے، اس حوالے سے درج 15 کیسز میں نامزد 55 ملزمان میں 49 کو اریسٹ کیا گیا، ان واقعات میں 42 بچے زخمی ہوئے کی ایف آئی آر بھی درج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کےاقدام قتل کے 40 مقدمات میں 63 ملزمان نامزد کئے گئے، اس حوالے سے کی جانیوالی کارروائی کے دوران 45 گرفتار کیے گئے۔
اس دوران شہر میں 17 بچے اغوا ہوئے، اغوائیگی کی درج رپورٹ میں 36 ملزمان نامزد کئے گئے جن میں صرف 20 پولیس کے ہاتھ لگ پائے۔
سال رواں کے شروع کے 6 مہینوں میں بچے چوری کرنے کی وارداتیں بھِ رپورٹ ہوئیں، اس حوالے سے رپورٹ 6 کیسز میں نامزد کردہ 9 ملزمان میں 7 ہی کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔ گزشتہ سال اس دوران 29 بچے قتل جبکہ 27 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،
بچوں کے قتل کی واردات میں 100 میں سے 75 گرفتار ہوئے جبکہ بچوں کی ہراسگی کے کیسز میں بھی ایف آئی آر درج ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح کا معاملہ، بینچ کی تشکیل پراعتراض عائد