شہید اے ایس آئی عصمت خان

شہید اے ایس آئی عصمت خان کی نمازہ جنازہ ادا

ویب ڈیسک: شہید اے ایس آئی عصمت خان کی نمازہ جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کر دی گئی جبکہ پولیس نے سلامی بھی پیش کی۔
نمازہ جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا، شہید پولیس آفیسر کی نمازہ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی مردان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا پولیس فورس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال سے پولیس فورس جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 2300 کے قریب پولیس افسران اور جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔
ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
دوسری جانب شہید سپشل برانچ اہلکار شہید اے ایس آئی عصمت خان کی رپورٹ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کر دی گئی۔ رپورٹ تھانہ خان ماہی کے ایس ایچ او کی طرف سے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی گئی۔
ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز، اہالیان علاقہ کی شرکت