سیفن میں ایک شخص قتل

پشاور،سیفن میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ،علاقہ مکینوں کا احتجاج

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے سفین کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،علاقہ مکینوں نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب کی چوکی ممریز کی حدود بھٹہ حشت میں کام کرنے والے غلام حسین ولد گل عباس کو نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
علاقہ مکینوں نے نعش کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کیاجس ڈی ایس پی رحمان بابا ضیا اللہ خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور لواحقین کیساتھ کامیاب مذاکرات کئے ۔
پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کا سراغ لگانے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے منتشر ہوکر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔
ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خانڈی ایس پی ضیا اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کا لبنان میں زمینی آپریشن شروع، غزہ میں‌بھی بمباری