پاسپورٹ بحران

پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات شروع

ویب ڈیسک: محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لئے اہم اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔
حکام کے مطابق آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا، ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاگ ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، نئے ڈیٹابیس کی مدد سے نادر اور دیگر اداروں سے ڈیٹا کی فوری تصدیق ممکن ہو گی۔
یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے تک بیک لاگ ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:  حکومت کہے گی تو ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے