گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبویۖ کے امام سے ملاقات

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسجد نبویۖ کے امام ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دے دی ۔
ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت و احترام کے رشتے سے منسلک ہیں۔
انہوں نے کہا امام مسجد نبوی ۖ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی زرخیز ہے ، ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہیں گے۔
اس موقع پر خطیب مسجد نبویۖ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے کہا کہ آپ کے جذبات عوام اور مملکت کے لیے انتہائی قابل قدر ہیں، اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آں گا۔
گورنر کی درخواست پر خطیب مسجد نبویۖ کی جانب سے خیبر پختونخوا کی ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  102ارب ریونیو، موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا