وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیاگیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیاگیا۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی ،سکیورٹی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں ملکی داخلی سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی جائے گی اور اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پارٹی کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت عدالت جائے گی، بیرسٹر سیف