ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔
کمشنر قلات نعیم بازئی کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں ڈی سی پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ضلعی چیئرمین عبد المالک بلوچ زخمی ہوئے،جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ابتدائی طور پر حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی عبد المالک بلوچ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم گھر پہنچ گئے