یوکرینی فوج کی پیش قدمی

یوکرینی فوج کی پیش قدمی ، روس کاسرحدی علاقہ بیلگوروڈ خالی

ویب ڈیسک: یوکرینی افواج کی پیش قدمی کے بعد روس کے سرحدی علاقے بیلگوروڈ کو خالی کرا لیا گیا ہے ۔
خبرایجنسی کے مطابق گورنر بیلگوروڈ نے کہا ہے کہ ضلع کراسنا یاروگا سے سرحد پر دشمن کی سرگرمیوں کے سبب 11ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے ۔
روس کی جانب سے کرسک، برائنسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں سخت حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے اتحادی بیلاروس نے بھی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یوکرین کی فوج کی جانب سے 6 اگست کو روسی سرحدی علاقے کرسک پر حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں فوجوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھاکہ یوکرینی فوج نے روسی سرزمین پر کرسک کے علاقے میں 30 کلومیٹر تک پیش قدمی کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا