پیٹرولیم مصنوعات

16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے خوشخبری ،16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل 7روپے 70پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے جب کہ 16اگست میں ابھی تین دن باقی ہیں اور پی او ایل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  موجودہ چیف جسٹس کے لئے جدوجہد نہیں کررہا،بلاول بھٹو