برطانیہ میں گرمی کی لہر

برطانیہ میں گرمی کی لہر ،درجہ حرارت 34اعشاریہ8سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

ویب ڈیسک: بر طانیہ میں شدید کی لہر بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جس دوران کیمبرج میں درجہ حرارت 34اعشاریہ 8سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت کئی علاقوں میں آئندہ چند روزموسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا میں جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپ میں پچھلے برس گرمی سے 47 ہزار اموات ہوئیں، گرمی سے اموات روکنے کیلئے رویوں اور سماجی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل وارمنگ سے زمین خطرناک نکتے کے قریب پہنچ رہی ہے، درجہ حرارت مسلسل بڑھنے کے سبب سخت چیلنجز درپیش ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں قدرتی ماحول میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں، ان تبدیلیوں کو بدلنا اگر ناممکن نہیں تو انتہائی دشوارضرور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ