12سالہ لڑکے پر فرد جرم

برطانیہ میں نسل پرستانہ فسادات ،12سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: برطانیہ میں 3بچیوں کے قتل کے بعد ہونے والے نسل پرستانہ فسادات میں ملوث ہونے پر 12سالہ لڑکے پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے علاقے ساتھ پورٹ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 12 سال کے لڑکے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے جس پر30جولائی کو مرسی سائیڈ میں پرتشدد ہنگامہ کرنے کا الزام ہے۔
لڑکے نے ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر کوئی چیز پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سب سے کم عمر لڑکا ہے جس پر حالیہ ہنگاموں میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکے کو17ستمبر تک اگلی سماعت تک ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث تمام افرادکو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، پولیس ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔
پولیس کے مطابق ہنگاموں میں ملوث اب تک 975 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی کے ایکسپریس روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں اضافہ