بھارت میں جوہری مواد کی چوری

پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت میں جوہری اور تابکاری مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت میں ریڈیو ایکٹیو مواد کلیفورنیم کے ساتھ گینگ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں چند افراد پر مشتمل گینگ سے شدید ریڈیو ایکٹیو اور زہریلا مواد کیلیفورنیم برآمد ہوا ہے، جس کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر بنتی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں 2021میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں 5افراد کے ایک گروہ سے مبینہ طور پر بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر سے چرائی ہوئی ریڈیو ایکٹیو ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل ہونے والے واقعات نئی دہلی کی سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت سے کیلیفورنیم مواد برآمدگی کے انکشافات پر جواب طلبی کرے، بھارت میں ایسے مواد کا مسلسل غلط ہاتھوں میں پایا جانا انتہائی خطرناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واقعے کی مکمل تحقیقات اور انہیں روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کے مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال، 503 صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ