پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے

پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے، یوم آزادی پر صدر مملکت کا پیغام

ویب ڈیسک: ملک کے 77 ویں یوم آزادی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا، انہوں نے کہا کہ اس دن عہد کرتے ہیں پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی حق خود ارادیت کیلئے مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جدوجہد کا نقطہ عروج ہے، اس دن عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل باب ہے، تحریک ِپاکستان کے رہنماؤں، کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے یکسو ہو کر پرعزم انداز میں جدوجہد کرنا ہوگی۔ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے ملکی وسائل بروئے کار لائیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی پر سات دہائیوں سے اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔
یاد رہے کہ ملک کے 77 ویں یوم آزادی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوم کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا، انہوں نے کہا کہ اس دن عہد کرتے ہیں پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا: رواں سال دہشتگردی واقعات میں 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید