18 اگست تک شدید بارشوں

صوبہ بھر میں 18 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: مون سون موسم کے دوران صوبہ بھر میں 18 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے جس کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی جانب سے کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں بارشوں کا یہ نیا سلسلہ آج بروز بدھ سے شروع ہو کر 18 اگست تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مزید مون سون ہوائیں صوبہ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، جنوبی اور شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق 14 سے 16 اگست کے دوران تیز بارشوں کے باعث صوبہ کے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ جبکہ وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ مون سون موسم کے دوران صوبہ بھر میں 18 اگست تک شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے جس کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ