منکی پاکس کی وبا افریقہ

منکی پاکس کی وبا افریقہ میں پھوٹ پڑی، ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

ویب ڈیسک: افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن کی جانب سے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو وارن کیا گیا ہے کہ منکی پاکس کی وبا افریقہ میں پھوٹ پڑی ہے۔ اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔
ذرائع نے افریقہ میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے پھیلاؤ کی رفتار پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا، کانگو سے شروع ہونے والی یہ وبا پڑوسی ممالک تک بھی پھیل چکی ہے۔ اس لئے اس کے مزید پھیلاو کو روکنے کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
افریقا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینٹیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک مں اس وبا سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ خوراکوں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت صرف 2 لاک خوراکیں ہی ملک میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال افریقہ میں منکی پاکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 461 اموات ہوچکی ہیں، اب تک 18 ممالک میں اس بیماری سے متاثرہ افراد سامنے آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنےوالے 4 ملزمان گرفتار