قیدیوں کا یوم آزادی پر رقص

لنڈی کوتل میں قیدیوں کا یوم آزادی پر رقص، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی جشن آزادی کی تقریبات پورے جوش و خروش سے منائی گئیں۔ لنڈی کوتل میں قیدیوں کا یوم آزادی پر رقص کرنے کا منفرد انداز، جشن آزادی خوب موج مستیوں کے ساتھ منائی ، ویڈیو بھی وائرل کر دی گئی۔


ذرائع کے مطابق سب جیل لنڈی کوتل میں قیدیوں نے جشن آزادی خوب جوش و جذبے کے ساتھ منایا، ملک کے 77 ویں جشن آزادی کی خوشی میں رقص کیا۔
انہوں نے خوب ڈانس کر کے پاک وطن کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ قیدیوں کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
دوسری جانب ضلع مردان کی تحصیل رستم میں بھِی جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تحصیل کمپلیکس میں منعقدہ جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں میئر رستم، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے 14 اگست کی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس دن کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ پیارے وطن پاکستان کی آزادی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں نے بہت زیادہ قربانیاں دیں، کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوئِں، آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن امان برقرار رکھنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں قیدیوں کا یوم آزادی پر رقص کرنے کا منفرد انداز، جشن آزادی خوب موج مستیوں کے ساتھ منایا، ویڈیو بھی وائرل کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف