ارشد ندیم پشاور پہنچ گئے

گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم پشاور پہنچ گئے، گورنر ہاوس میں شاندار استقبال

ویب ڈیسک: پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میدل دلانے والے ٹاپ سٹار ارشد ندیم پشاور پہنچ گئے، انہیں شاہی مہمان کا درجہ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کی پشاور کے گورنر ہاوس آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ ان کی گورنر ہاوس میں انٹری کیلئے خصوصی بگی تیار کی گئی۔
ارشد ندیم گورنر ہاوس کے گیٹ سے بگی میں سوار ہو کر ہال پہنچے۔
اس موقع پر قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا کہ میں کرکٹ کا کھلاڑی تھا مگر ایتھلیٹکس میں آگیا، فائنل میں دوسری تھرو پر ہی گولڈ میڈل جیتنے کا یقین ہو گیا تھا۔
گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو، اپنی فتح پر قوم، والدین کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کا کھلاڑی تھا مگر اس کے بعد ایتھلیٹکس میں آگیا، سپورٹس مین کا آغاز نوکری سے ہوتا ہے، جب واپڈا نے نوکری دی تو محںت شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2016ء میں بھارت میں ایوارڈ جیتا اور اولمپکس کے لیے محنت شروع کی، 2016ء 2020ء میں بہت میڈلز جیتے، ٹوکیو اولمپکس کے لیے محنت کی تاہم وہاں انجریز کے سبب پانچویں نمبر پر آیا، یہیں سے میں نے آگے بڑھنے کا تہیہ کیا اور آج وہ مقام حاصل کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ میری وارم اپ تھرو اچھی تھی یقین تھا کہ 90 میٹر سے زیادہ نیزہ پھینکنے کا ٹارگٹ حاصل کروں گا اور دوسری تھرو پر ہی گولڈ میڈل جیتنے کا یقین ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میدل دلانے والے ٹاپ سٹار ارشد ندیم پشاور پہنچ گئے، انہیں شاہی مہمان کا درجہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل برداشت بھی کرسکیں، بیرسٹرسیف